پاکستان میں توانائی پرقابو پانے میں چین ہرقسم کی مددکرے گا:چین

پاکستان میں توانائی پرقابو پانے میں چین ہرقسم کی مددکرے گا:چین
پاکستان میں توانائی پرقابو پانے میں چین ہرقسم کی مددکرے گا:چین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں چین کے نئے سفیرسن وی دونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین قریبی دوست، بااعتماد شراکتدار اور بھائی ہیں۔مستقبل میں ان کے تعلقات مزیدمستحکم ہونگے۔ استقبالیہ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اچھی ہمسائیگی باہمی اعتماد،تعاون اور طویل عرصے سے ایک دوسرے کاہردکھ سکھ میں ساتھ دینے کانتیجہ ہے،یہ دوستی وقت اور سیاسی تبدیلیوں کے باوجود مستحکم رہی جوممالک کے درمیان تعلقات کی اعلیٰ مثال ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کے حالیہ دورہ چین کاذکر کے بارے میں انہوں نے کہاکہ دونوںممالک نے دوستانہ اورتعمیری روابط کو فروغ دیا، نئے دورمیں پاک چین اسٹریٹجک تعلقات مسلسل مضبوط اورگہرے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کیساتھ دوستی پرفخرہے جومضبوط اورخوشحال ملک بنے گا۔ آئی این پی کے مطابق سن وی ڈونگ نے کہاکہ پاکستان میں توانائی کی کمی پرقابو پانے میںچین ہرقسم کی مددکریگا۔

مزید :

قومی -