برطانوی وزیرخارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات،بھارت کیساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی شروع کردی : نواز شریف

برطانوی وزیرخارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات،بھارت کیساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی شروع ...
برطانوی وزیرخارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات،بھارت کیساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی شروع کردی : نواز شریف

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرخارجہ سے ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے انکشاف کیاہے کہ بھارت کیساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے بیک ڈور ڈپلومیسی شروع کردی ہے اور کہاکہ یورپی منڈیوں تک رسائی کیلئے برطانیہ کا تعاون درکار ہے ۔برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ کی نواز شریف سے وزیراعظم ہاﺅس میں ہونیوالی ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، دہشتگردی کیخلاف جنگ اوردیگر امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔ برطانوی وزیرخارجہ نے اعتراف کیاکہ پاکستان کی خطے بالخصوص افغانستان میں امن کیلئے کاوشیں خراج تحسین ہیں ، پاکستان کا دہشت گردی کیخلاف کردار اہم ہے ۔وزیراعظم نواز شریف کاکہناتھاکہ افغانستان میں قیام امن کیلئے اقوام عالم سے تعاون جاری رہے گا،برطانیہ پاکستان کا اہم معاون ہے ، یورپی منڈیوں تک رسائی میں برطانیہ کا تعاون درکار ہے ۔ وزیراعظم نوازشریف نے بتایاکہ بھارت کیساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے بیک چیل رابطے شروع کردیئے گئے ہیں ، برطانیہ جی ایس پی پلس کے حصول میں اپنا تعاون جاری رکھے ۔مہمان وزیرخارجہ نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کردار اداکرتے رہیں گے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں