جعلی ڈگری کیس: ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ محمد اسلام اورجے یوآئی کے میربادشاہ قیصرانی نااہل قرار

جعلی ڈگری کیس: ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ محمد اسلام اورجے یوآئی کے ...
جعلی ڈگری کیس: ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ محمد اسلام اورجے یوآئی کے میربادشاہ قیصرانی نااہل قرار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ محمد اسلام اور جمعیت علماءاسلام کے میربادشاہ قیصرانی کو نااہل قراردیدیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت ہائی ایجوکیشن کمیشن نے ڈگری کی تصدیق سے متعلق اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ عدالت نے پی پی 72فیصل آباد سے ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہونیوالے خواجہ محمد اسلام کو نااہل قراردیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیاکہ خواجہ اسلام کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کریں اور اُن کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کرنے کی ہدایت کی ۔ فاضل عدالت نے ایم پی اے ملک محمد نواز کی ڈگری درست قراردیدی گئی ۔عدالت نے جے یوآئی کے رکن پنجاب اسمبلی میربادشاہ قیصرانی کو بھی نااہل قراردیتے ہوئے مقدمہ دائر کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں