الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات میں بھی فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات میں بھی فوج کی تعیناتی کا فیصلہ
الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات میں بھی فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں بھی پولنگ کیلئے فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیاہے ۔الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایاکہ ہر حال میں انتخابی عمل کو پرامن بنانے کی کوشش کریں گے ۔ ذرائع نے بتایاکہ الیکشن کمیشن نے حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں پر فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیاہے اور اس سلسلے میں ریٹرننگ افسران سے حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں کی فہرستیں طلب کرلی ہیں جبکہ فوج کی تعیناتی کے لیے جلد جی ایچ کیو سے رابطہ کیاجائے گا۔ یادرہے کہ 22اگست کو قومی اسمبلی کے 16اورصوبائی اسمبلیوں کے 26حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں ۔