ٹریفک روکنے پر پی آئی اے آفیسر اور ٹریفک وارڈن میں جھگڑا

ٹریفک روکنے پر پی آئی اے آفیسر اور ٹریفک وارڈن میں جھگڑا
ٹریفک روکنے پر پی آئی اے آفیسر اور ٹریفک وارڈن میں جھگڑا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹریفک روکنے پر پی آئی اے افسر اور ٹریفک وارڈن کے درمیان جھگڑا ہو گیا،ٹریفک وارڈن نے پی آئی اے افسر کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ پنجاب اسمبلی آ رہے تھے جس کے باعث پنجاب اسمبلی کی جانب جانے والی ٹریفک کو روک دیا گیا تھا، اس دوران پی آئی اے افسر ندیم خان اپنی فیملی کے ساتھ وہاں پہنچے اور ٹریفک روکنے پر استفسار کیا جس پر ٹریفک وارڈن قاسم اور پی آئی اے افسر ندیم خان میں جھگڑا ہو گیا، تلخ کلامی ہونے پر قاسم نے ندیم خان کی فیملی پر تشدد کیا اور ان کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے۔

مزید : لاہور