پاکستان سپورٹس بورڈ کے 70 ملازمین فارغ کر دیئے گئے

پاکستان سپورٹس بورڈ کے 70 ملازمین فارغ کر دیئے گئے
پاکستان سپورٹس بورڈ کے 70 ملازمین فارغ کر دیئے گئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ دیسک) وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے 70 ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کر دیا ہے، ان ملازمین کو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھرتی کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فارغ کئے گئے ملازمین میں زیادہ تر مالی، مزدور اور سیکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔ ڈی جی سپورٹس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والے ملازمین پر بجٹ کا بڑا حصہ خرچ ہو رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے بھی غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو فارغ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : اسلام آباد