ٹرین کا انجن فیل کیوں ہوا،مسافروں نے ٹرین ڈرائیور کو دھو ڈالا

ٹرین کا انجن فیل کیوں ہوا،مسافروں نے ٹرین ڈرائیور کو دھو ڈالا
ٹرین کا انجن فیل کیوں ہوا،مسافروں نے ٹرین ڈرائیور کو دھو ڈالا

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کا انجن ملتان میں فیل ہوگیا، مسافروں نے ڈرائیور اور اس کے اسسٹنٹ پر تشدد کیا جس کے بعد میں ڈرائیور کی نشاندہی پر عملے نے مسافروں کو پیٹ ڈالا۔ ملتان ریلوے سٹیشن پر شالیمار نائٹ کوچ کا انجن فیل ہوگیا جس پر مسافروں کا پارہ چڑھ گیا اور انہوں نے اپنا غصہ ڈرائیور اور اسسٹنٹ پر اتارا دیا، ٹرین کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ نے خاموشی سے مار کھائی تاہم بعد میں ریلوے پولیس پہنچی تو عملہ بھی شیر بن گیا اور ریلوے سٹیشن کے عملے نے مسافروں سے خوب بدلہ لیااور مسافروں کو پولیس کے ہاتھوں پٹوایا۔

مزید : ملتان