ممبئی حملہ: بھارتی حکومت سے وضاحت مانگ لی ہے:پرویز رشید

ممبئی حملہ: بھارتی حکومت سے وضاحت مانگ لی ہے:پرویز رشید
ممبئی حملہ: بھارتی حکومت سے وضاحت مانگ لی ہے:پرویز رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں اور پارلیمنٹ پر حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے سے متعلق سابق انڈین افسر کے بیا ن پر بھارتی حکومت سے وضاحت مانگ لی ہے۔ ایبٹ آبادکمیشن کی رپورٹ منظرعام پرلانے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔ جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ سابق انڈین افسر کے بیان پر بھارت کا جواب آنے کے بعد پاکستان اپنا باضابطہ ردعمل دے گا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے حالیہ بیانا ت نا سمجھی کی باتیں ہیں، سیاستدانوں کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں، اے پی سی سے متعلق وہ عمران خان کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

مزید : اسلام آباد