ملالہ واپس آئی تو پھر گولی ماریں گے:طالبان

ملالہ واپس آئی تو پھر گولی ماریں گے:طالبان
ملالہ واپس آئی تو پھر گولی ماریں گے:طالبان

  

وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک)کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے عدنان رشید کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کو لکھے گئے خط سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملالہ واپس آئی تو اسے پھر نشانہ بنایا جائے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر طالبان رہنما نے کہا کہ عدنان رشید طالبان کے سینئر کمانڈر نہیں ہیں جبکہ طالبان شوریٰ نے عدنان رشید کے خط کا اصل مسودہ بھی طلب کر لیا ہے جواس بات کا جائزہ لے گی کہ خط میں کون سی باتیں تحریک کے اصولوں کے خلاف ہیں۔ طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ انہیں ملالہ یوسف زئی سے کوئی ہمدرردی نہیں، ملالہ کو سیکولر تعلیمات کا پرچار کرنے اور مغربی پراپیگنڈے کا حصہ بننے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان کمانڈر عدنان رشید نے ملالہ کے نام خط میں قاتلانہ حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پاکستان واپس آکر مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے کی دعوت کی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس