ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے سنجیدہ حکومتی اقدامات
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)حکومت نے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے سنجیدہ اقدامات شروع کردیے ہیں اس ضمن سفارشات تیار کرکے حتمی منظوری کیلئے وزیر اعظم کوارسال کردی گئی ہیں ۔ سفارشات میں عافیہ کی رہائی کیلئے دو معاہدوں کے حوالے دیئے گئے ہیں ۔ دنیا نیوز کے مطابق پرائم منسٹر آفس سے سفارشات کی حتمی منظوری کے بعد ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے ٹاسک فور س کا قیام عمل میں لا یا جائے گا ۔ ٹاسک فورس قانو نی ماہرین سے رائے بھی لے گی۔