پاکستان سٹیل ملز کے چیئر مین نے استعفیٰ دیدیا
کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان سٹیل ملز کے ریٹائرد فوجی سربراہ نے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ میجر جنرل ریٹائرڈ محمد جاوید نےاپنا استعفیٰ وزارت صنعت وپیداوار کو بھیج دیا ہے ۔محمدجاوید کو اپریل 2012میں پاکستان سٹیل کا چیئر مین مقرر کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق سابق چیئر مین نے سٹیل ملز کو خسارے سے نکالنے کیلئے بیل آﺅٹ پیکج کی ڈیمانڈ کی تھی مگر منظوری نہ دی گئی ۔