چیف جسٹس نے کوئٹہ کے ایس پی کی معطلی پر نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے کوئٹہ کے ایس پی کی معطلی پر نوٹس لے لیا
چیف جسٹس نے کوئٹہ کے ایس پی کی معطلی پر نوٹس لے لیا

  

کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ایس پی سٹی کوئٹہ کو معطل کئے جانے کانوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ ، چیف سیکرٹری ، آئی جی سندھ اور سی سی پی او کو طلب کر لیا ہے ۔جیو نیوزکے مطابق ہائیکورٹ کی جانب سے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈو کیٹ جنرل بلوچستان کو بھی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ ایس پی سٹی نے سردار ثنااللہ زہری کے محافظوں کو صوبائی اسمبلی میں جانے سے روکا تھا جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ایس پی کو معطل کرنے کا حکم دیا۔

مزید : کوئٹہ