وہ عورت جس سے چینی شہری 9 سال تک اپنی بیوی کو بغیر بتائے چھپ چھپ کر ملتا رہا، یہ عورت کون ہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی بے اختیار داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

وہ عورت جس سے چینی شہری 9 سال تک اپنی بیوی کو بغیر بتائے چھپ چھپ کر ملتا رہا، ...
وہ عورت جس سے چینی شہری 9 سال تک اپنی بیوی کو بغیر بتائے چھپ چھپ کر ملتا رہا، یہ عورت کون ہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی بے اختیار داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ماں اور شریک حیات کے درمیان لڑائی ہو جائے تو شوہر کے لئے عموماً یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ کس کا ساتھ دے، مگر ایک چینی شوہر نے اس معمے کا ایسا حل نکالا کہ بیوی بھی خوش ہو گئی اور ماں کا حق بھی بخوبی ادا ہو گیا۔

نوجوان پاکستانی خاتون شوہر کے بغیر ہی ہنی مون پر چلی گئی کیونکہ۔ ۔ ۔ تصاویر بھی سامنے آگئیں

ویب سائٹ شنگھائسٹ کی رپورٹ کے مطابق لیو شیانگلی نامی شخص نے یاﺅ زونگ چوئی نامی خاتون سے شادی کی تو اس کے خاندان کی دولت بھی اس کے حصے میں آگئی۔ لیو نے اپنے سسرال کے کاروبار کو اچھے طریقے سے سنبھالا اور محنت کرکے ایک شاندار گھر بھی بنالیا، مگر جب اس نے اپنی والدہ کو اس گھر میں لانا چاہاتو بیوی نے صاف انکار کردیا۔ بیوی کے انکار کے باوجود لیو والدہ کو اپنے گھر تو لے آیا مگر ایک ہفتے کے دوران ہی دونوں خواتین کے درمیان لڑائی اتنی شدید ہو گئی کہ انہیں اکٹھا رکھنا ممکن نہ رہا۔

لیو نے اس مسئلے کے حل کےلئے خاصا سوچ بچار کیا اور پھر بیوی کو بتائے بغیر اپنے گھر کے قریب ہی کرائے پر ایک مکان لیا اور والدہ کو وہاں منتقل کردیا۔ وہ 9 سال تک بیوی کو بتائے بغیر والدہ سے ملتا رہا اور اس کا ہر ممکن خیال رکھتا رہا۔ بیوی کو لیو کی والدہ کی اپنے قریب ہی موجودگی کا پتہ اس وقت چلا جب حال ہی میں دونوں خواتین مقامی بازار میں اچانک آمنے سامنے آ گئیں۔ لیو کی بیوی نے اپنی ساس کی کمزور صحت اور اپنے خاوند کی اس کے لئے والہانہ محبت کو دیکھتے ہوئے بالآخر ہتھیار ڈال دئیے اور شوہر کو اجازت دے دی کہ وہ والدہ کو اپنے گھر لے آئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...