خاتون 12 برس تک اپنی ٹانگ پر موجود اس ’پھوڑے‘ کو نظر انداز کرتی رہی، بالآخر ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو دراصل یہ کیا تھا؟ ایسی حقیقت کہ جان کر کوئی بھی گھبراجائے، جانئے اور اس ایک غلطی سے ہمیشہ گریز کریں

خاتون 12 برس تک اپنی ٹانگ پر موجود اس ’پھوڑے‘ کو نظر انداز کرتی رہی، بالآخر ...
خاتون 12 برس تک اپنی ٹانگ پر موجود اس ’پھوڑے‘ کو نظر انداز کرتی رہی، بالآخر ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو دراصل یہ کیا تھا؟ ایسی حقیقت کہ جان کر کوئی بھی گھبراجائے، جانئے اور اس ایک غلطی سے ہمیشہ گریز کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)سکاٹ لینڈ کی ایک خاتون کے پاﺅں پر 12سال قبل ایک پھوڑا نکلا جسے وہ اپنے خاندان اور شریک حیات سے چھپاتی رہی۔ بالآخر جب پھوڑے کا سائز حد سے بڑھا تو وہ ڈاکٹر کے پاس گئی اور ڈاکٹر نے ایسی بات کہہ دی کہ اسے اپنا مرض چھپانے پر زندگی بھر کے لیے پچھتانا پڑ گیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق گلاسگو کی رہائشی 27سالہ شیریل مرے نامی اس خاتون کے پاﺅں پر بننے والا یہ پھوڑا دراصل کینسر تھا جو ٹانگ کی دیگر بافتوں سے منسلک تھا۔ خاتون کی غفلت اور اسے چھپا کر رکھنے کے باعث اس کا سائز گولف کے بال کے برابر ہو گیا تھا اور اب ڈاکٹروں نے اسے لاعلاج قرار دے کر اس کی ٹانگ کاٹنے کا کہہ دیا ہے۔

اس بچے کے ماتھے پر ناک کیوں اُگ رہی ہے؟ جواب جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ”اب شیریل کی ٹانگ گھنٹے سے نیچے تک کاٹنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ پھوڑا ٹانگ کی بافتوں سے منسلک ہے اور ان میں اس قدر سرایت کر چکا ہے کہ اب صرف پھوڑا نکال دینا کافی نہیں ہے۔“شیریل مرے کا کہنا ہے کہ ”جب مجھے ڈاکٹروں نے بتایا کہ میری ٹانگ کاٹی جائے گی تو مجھے اپنی زندگی ہی ختم ہوتی ہوئی محسوس ہوئی۔ میں نے ایسا کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

مجھے ڈاکٹروں کی بات سن کر اس قدر صدمہ ہوا کہ کچھ وقت تک مجھ میں بات کرنے کی ہمت بھی نہ رہی تھی۔ مجھے ایسے لگ رہا تھا جیسے کسی نے میرے منہ پر زوردار گھونسا دے مارا ہو۔ میں نے خود اپنے ساتھ ہی ایسا ظلم کر ڈالا ہے جو کوئی دوسرے کے ساتھ بھی نہیں کرتا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -