بغاوت کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ ہوگی:ترکی کی امریکہ کو دھمکی

بغاوت کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ ہوگی:ترکی کی امریکہ کو دھمکی
بغاوت کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ ہوگی:ترکی کی امریکہ کو دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(نیوز ڈیسک )ترکی میں بغاوت کی کوشش ناکام ہونے کے بعد وزیر اعظم بنالی یلدرم نے بغاوت میں سہولت کاروں کا کردار ادا کرنے والے ممالک کو سخت ترین نتائج کی دھمکی دیتے ہوے تنبیہ کی ہے کہ ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولین کی حمایت کرنے والے ممالک کے ساتھ جنگ ہوگی۔


برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز اور کوارٹز (QUARTZ)نامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیراعظم نے امریکہ کو براہ راست دھمکی دی ہے کیونکہ فتح اللہ گولین 1999سے امریکہ میں موجود ہیں اورخودساختہ جلاوطنی کاٹ رہے ہیں۔گولین جو کہ ہیزمت تحریک کے بانی ہیں کو ترکی کا دوسرا طاقتور ترین شخص قرار دیا جاتا ہے جبکہ ترک صدر اردگان کا الزام ہے کہ ترکی میں ہونے والی بغاوت کے پیچھے فتح اللہ گولین کا ہاتھ ہے۔جبکہ گولین نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے
دوسری جانب امریکہ کے وزیر خارجہ نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ناکام بغاوت میں فتح اللہ گولین کے ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کرے۔