دو جڑی ہوئی بہنوں کی کامیاب آپریشن کے بعد سعودی عرب سے وطن واپسی 20جولائی کو متوقع

دو جڑی ہوئی بہنوں کی کامیاب آپریشن کے بعد سعودی عرب سے وطن واپسی 20جولائی کو ...
دو جڑی ہوئی بہنوں کی کامیاب آپریشن کے بعد سعودی عرب سے وطن واپسی 20جولائی کو متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (آن لائن) وادی سوات کی دو جڑی ہوئی جڑواں بچیوں کے سعودی عرب میں الگ کرنے کے کامیاب آپریشن کے بعد ان کی وطن واپسی 20 جولائی کو متوقع ہے۔ 23 مارچ 2016 ء کو سعودی ماہر سرجنوں کی ایک ٹیم جس میں ریاض میں موجود ایک پاکستانی ڈاکٹر امجد چوہدری بھی شامل تھے نے یہ آپریشن انجام دیا تھا۔ 13ماہ کی بچیوں فاطمہ اور مشائل کے والد نثار غنی نے کامیاب آپریشن پر ڈاکٹروں ‘ سعودی حکومت اور شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اسلام آباد میں سعودی سفیر نے فاطمہ اور مشائل کے والدین کے ہمراہ وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کا اہتمام بھی کیا ہے۔ سعودی عرب سے رخصت ہونے سے قبل جڑواں بچیوں اور ان کے والدین کے اعزاز میں سعودی نیشنل گارڈ ہاسپٹل جو کہ دارالحکومت ریاض میں واقع ہے میں ایک پ±رتپاک الوداعی تقریب منعقد ہوگی۔

مزید :

عرب دنیا -