بجری کے گودام سے 7 مارٹر شیلز برآمد، تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام

بجری کے گودام سے 7 مارٹر شیلز برآمد، تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام
بجری کے گودام سے 7 مارٹر شیلز برآمد، تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام

  

پشاور (ویب ڈیسک) حیات آباد سرکل پولیس نے تباہی کے بڑے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے سربند کے علاقہ میں بجری کے گودام سے 7 مارٹر شیلز برآمد کرلئے جبکہ موقع سے گودام کے مالک کو بھی گرفتار کرلیا جس کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے اے ایس پی حیات آباد حسن افضل کے مطابق گزشتہ شب تھانہ سربند پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مین باڑی روڈ پر واقع بجری کے گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے 7ایکٹیو مارٹر شیلز برآمد کرلئے اور موقع سے گودام کے مالک حسن ولد سیف الرحمان ساکن افغانستان حال مقیم باڑہ قدیم کو گرفتار کرلیا۔

مزید : پشاور