کس عمر میں آپ کا جسم سب سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے؟ جانئے

کس عمر میں آپ کا جسم سب سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے؟ جانئے
کس عمر میں آپ کا جسم سب سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے؟ جانئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(نیوزڈیسک) انسان کی ہمیشہ ہی سے یہ خواہش رہی ہے کہ اس کا جسم مضبوط رہے اور اس مقصد کے لئے وہمختلف طرح کی ورزشیں بھی کرتا ہے۔سائنسدانوں کا کہناہے کہ انسانی جسم 25سال کی عمر میں سب سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے اور اس عمر میں پٹھوں کی طاقت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔یہ مضبوطی بآسانی اگلے15سال تک قائم رہتی ہے۔اگر آپ چاہیں تو مختلف طرح کی ورزشوں کے ذریعے اس طاقت کو بڑھا سکتے ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جب انسان لڑکپن میں ہوتا ہے تو اس کے پٹھے اور ہڈیاں بن رہے ہوتے ہیں اور جیسے جیسے اس کی عمر بڑھنے لگتی ہے ان میں پختگی آنے لگتی ہے اور25سال کی عمر میں اس کے جسم کی مضبوطی اپنے عروج پر ہوتی ہے۔اسی طرح30سال کی عمر تک ہماری ہڈیاں سب سے زیادہ مضبوط ہوتی ہیں اور ان میں کیلشیم اور وٹامن ڈی جذب کرنے کی صلاحیت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت