وہ اسلامی ملک جو ترکی میں بغاوت کے دوران عالمی سطح پر طیب اردغان کیخلاف مہم چلاتارہا،سلامتی کونسل کو مذمتی بیان بھی جاری کرنے نہ دیا،یہ کونساملک ہے؟جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہو گی

وہ اسلامی ملک جو ترکی میں بغاوت کے دوران عالمی سطح پر طیب اردغان کیخلاف مہم ...
وہ اسلامی ملک جو ترکی میں بغاوت کے دوران عالمی سطح پر طیب اردغان کیخلاف مہم چلاتارہا،سلامتی کونسل کو مذمتی بیان بھی جاری کرنے نہ دیا،یہ کونساملک ہے؟جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہو گی

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف ترکی فوجی بغاوت سے نبردآزما تھا، ترک شہری سڑکوں پر تھے اور جمہوریت بچانے کے لیے جان کی قربانی دے رہے تھے اور دوسری طرف مصر ترکی کے خلاف اپنا بغض نکالنے میں مصروف تھا۔ اس ساری شرانگیزی کے دوران اسلامی ملک مصر نے اپنے برادر ملک ترکی کے خلاف وہ کام کیا جو شاید کسی غیرمسلم ملک نے نہ کیا ہو۔ آئی 24نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس شورش کے دوران مصر مسلسل عالمی برادری کے سامنے ترک صدر رجب طیب اردگان کے خلاف پرزور مہم چلاتا رہا اور ان کی کردار کشی کرتا رہا۔ یہ مصر ہی تھا جس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت کی مذمت تک نہ کرنے دی۔ جب ترکی کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا تو مصر نے بعد ازاں جاری کیے جانے والے بیان میں اردگان حکومت کی حمایت میں الفاظ شامل نہ کرنے دیئے۔

آئی 24نیوز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مصر سلامتی کونسل میں یہ پراپیگنڈہ کرتا رہا کہ رجب طیب اردگان کی حکومت جمہوری طریقے سے اقتدار میں نہیں آئی۔ اس نے اس بات پر بھی اصرار کیا کہ سلامتی کونسل اردگان حکومت کے قائم ہونے کے طریقے کو سمجھنے میں ناکام رہی ہے۔امریکی دباﺅ کے باوجود مصر اپنے اس موقف پر ڈٹا رہا۔ رپورٹ کے مطابق ترکی اور امریکہ سمیت سلامتی کونسل کے کئی رکن ممالک سلامتی کونسل کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کی نوعیت کے تعین پر پریشان ہو گئے۔ ان کا خیال تھا کہ بیان میں ترک حکومت کی حمایت کے الفاظ شامل کیے بغیر یہ بیان انتہائی کمزور ہو گا۔لہٰذا رکن ممالک نے فیصلہ کیا کہ ایسے کمزور بیان سے بہتر ہے کہ بیان جاری ہی نہ کیا جائے۔یوں مصر کی اردگان مخالف مہم کی وجہ سے سلامتی کونسل ترکی میں ہونے والی ہنگامہ خیزی کی مذمت نہ کر سکی۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...