ملتان میں نا معلوم افراد نے رشتے کے تنازع پر خاتون کے اوپر تیزاب پھینک دیا
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )ملتان میں رشتے کے تنازع پر لڑکی کے اوپر تیزاب پھینک دیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی 20سالہ کبریٰ پر نا معلوم افراد نے رشتے کے تنازعہ پر تیزاب پھینک دیا جس سے خاتون کی حالت تشویشناک ہو گئی۔کبریٰ کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تیزاب سے کبریٰ کا 40فیصد جسم جھلس چکا ہے ۔