’آبروئے سخن‘‘کا پارٹ ٹو ریکارڈ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہوں،ظفر اقبال نیویارکر

’آبروئے سخن‘‘کا پارٹ ٹو ریکارڈ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہوں،ظفر اقبال ...

لاہور(فلم رپورٹر)امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد معروف گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے کہا ہے کہ میں اپنی شہرہ آفاق البم ’’آبروئے سخن‘‘کا پارٹ ٹو ریکارڈ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہوں ۔’’آبروئے سخن پارٹ ٹو‘‘میں ملک کی معروف گلوکارائیں میرے ساتھ نغمہ سرا ہوں گی۔پاکستانی گلوکاروں نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔مگر یہ بات حیران کُن ہے کہ ہم لوگوں نے اپنے ٹیلنٹ سے کبھی کوئی فائدہ کیوں نہیں اُٹھایا ۔اس کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں لابی ازم بہت زیادہ ہے ہر شخص دوسرے کی کردار کُشی اور ٹانگ کھینچنے میں مصروف نظر آتا ہے ،جبکہ دنیا میں معاملات اس کے برعکس ہیں۔

امریکہ میں جب کبھی بھی پاکستانی گلوکاروں کی فنّی صلاحیتوں کا ذکر ہوگا تو ان میں غزل گائیک غلام علی ،ریشماں،سلمیٰ آغا، استاد نصرت فتح علی خان،عدنان سمیع خان، عاطف اسلم کا نام ضرور لیا جائے گا دیار غیرمیں جس پاکستانی گلوکار کا جادو ناصرف سر چڑھ کر بول رہا ہے بلکہ مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے وہ گلوکار ظفر اقبال نیویارکر ہے۔غزل گائیکی ہو یا گیت موسیقی کی ہر صنف اپنے اندر اپنا ایک رنگ اور خوبصورت لئے ہوئے ہے جو سننے والوں کی سماعتوں سے ٹکراتے ہی انہیں اپنے سحر میں گرفتار کرلیتا ہے ۔ وقت کے ساتھ اس میں راک ، پاپ سمیت میوزک کی کئی نئی اصناف بھی سامنے آئیں جو خاص طور پر نوجوان نسل میں بے حد مقبول ہوئیں۔ اس مقبولیت کو دیکھتے ہوئے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے والے نئے لوگ بھی اسی نئے انداز کو اپنا رہے ہیں ،جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی روایتی موسیقی کی بجائے اسی ’’کمرشل میوزک‘‘ کو پروموٹ کر رہی ہیں۔ وہاں ایک جنونی اور موسیقی سے دل وجان سے محبت کرنیوالا گلوکار ظفر اقبال نیویارکر بھی ہے جو ’’کمرشل‘‘ فائدہ اٹھانے کی بجائے کلاسیکل ، نیم کلاسیکل ، غزل اور گیت کو ہی اپنا اوڑھنا پچھوڑنا بنائے ہوئے ہیں۔جنہوں نے موسیقی کی باقاعدہ تربیت دہلی گھرانے سے تعلق رکھنے والے استاد اقبال خان دہلی والے سے لی ، جس کے بعد انہوں نے میوزک ڈائریکٹر ذوالفقار عطرے سمیت دیگر معروف اساتذہ کرام سے بھی اسراروموز سیکھتے رہے ۔خاص طور پر انہوں نے نیم کلاسیکل ، غزل اور گیت کو ہی گانا پسند کیا، اسی لئے ابھی تک غزل ، گیت اور نیم کلاسیکل گانوں پرہی البم ریلیز ہوئے ۔ جن میں ’’ٹریبوٹ ٹو فیض احمد فیض‘‘، ’’دل کی آواز ‘‘پار ٹ ون اور ٹو ، ’’پیار کی خوشبو‘‘ شامل ہیں ۔

مزید : کلچر