متھیرا کا متنازعہ گانا’’نیڑے آ‘‘ سوشل میڈیاپر ریلیز

متھیرا کا متنازعہ گانا’’نیڑے آ‘‘ سوشل میڈیاپر ریلیز
 متھیرا کا متنازعہ گانا’’نیڑے آ‘‘ سوشل میڈیاپر ریلیز

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ واداکارہ متھیرانے بھی اپنا متنازعہ گانا’’نیڑے آ‘‘ سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے میں متھیرا نے مختصر کپڑوں میں اپنی اداؤں کے ساتھ تمام حدیں پار کی ہوئی ہیں اس گانے کے سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی متھیراکو فلمی حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔ان حلقوں کا کہنا ہے نام سے پاکستانی کہلانے والی یہ اداکارائیں آخر کیا ثابت کرنا چاہ رہی ہیں ایسے ہتھکنڈوں سے وہ ملک کا نام بھی خراب کررہی ہیں اس لیے ان کے گانوں پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں قانون کی گرفت میں لایاجائے تاکہ یہ مذید ملک کی بدنامی کا سبب نہ بن سکیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...