گلوکارہ نور افشاں کا نیا البم مکمل جلد ریلیز ہوگا

گلوکارہ نور افشاں کا نیا البم مکمل جلد ریلیز ہوگا

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ نور افشاں کا نیا البم مکمل ہوگیا ہے اور جلد ریلیز ہوگا جس میں بھنگڑا شامل ہے، جس میں اُردو اور پنجابی گانوں کو مکس کر کے بنایا گیا ہے جو کہ بہت جلد مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔ نور افشاں نے بتایا میں آج کل اپنے نئے البم کی تیاری میں مصروف ہوں۔ انہوں نے کہا میں اپنی کوئل جیسی آواز کا جادو جگا رہی ہوں اور آجکل ٹی وی اور ریڈیو میں بے حد مصروف ہوں۔ نور افشاں نے کہا کہ موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی یہ ہر نسل، قوم اور تہذیب کے افراد کے لئے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان موسیقی کے شعبے میں خودکفیل ہے۔ ہمارے ہاں گلوکاروں کی دنیا بھر میں منفرد پہچان اور مقبولیت ہے اس پہچان اور مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لئے ہم سب کو مل کر موسیقی کے شعبے کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دینا ہوں گی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...