نیلم منیرکادو فلموں میں کام سے معذرت

نیلم منیرکادو فلموں میں کام سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار ہ نیلم منیر نے دو فلموں میں کام سے معذرت کرلی ہے ۔ نیلم منیر کو چندروز پہلے ڈبل ورژن میں بننے والی فلموں میں مرکزی کردار وں کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے بغیر کسی وجہ سے انکار کردیا۔اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی توجہ ان دنوں ٹی وی پر ہے ،حال ہی میں ان کے دوسیریل اختتام پذیر ہوئے ہیں جبکہ اب وہ نئے سیریل کا سکرپٹ پڑھنے میں مصروف ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے فلموں میں کام سے انکار کیا ہے۔

مزید :

کلچر -