ابراہیم فیض کے گانے’’پردیس‘‘ کی سوشل میڈیاپر مقبولیت

ابراہیم فیض کے گانے’’پردیس‘‘ کی سوشل میڈیاپر مقبولیت

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار ابراہیم فیض کے نئے گانے’’پردیس‘‘ کی سوشل میڈیا پر مقبولیت،تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کوگذشتہ دنوں ابراہیم فیض نے سوشل میڈیا پر ریلیز کیا تھا جس نے اپنے ابتدائی دنوں میں ہی ذبردست مقبولیت حاصل کرلی۔ایک ملاقات کے دوران ابراہیم فیض نے بتایاکہ ان کے اس نئے گانوں کو سوشل ویب سائیٹس پر بہت زیادہ پسندکیا جارہاہے اور پرستار اس گانے کو دھڑا دھڑ ڈاؤن لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ شئیر کررہے ہیں انہیں اس بات کی بیحد خوشی ہے کہ ان کا یہ گانا سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گانا بن گیاہے۔انہوں نے کہاکہ بہت جلد ان کے اس گانے کو ساز گولڈ پروڈکشن اپنے نئے البم میں بھی شامل کررہی ہے جسے عید الالضحٰی پر ملک بھرمیں بھی ریلیز کیاجائے گا۔

مزید : کلچر