سہراب خان کے نجی ٹی وی چینل کے پروگراموں کی ریکارڈنگ مکمل

سہراب خان کے نجی ٹی وی چینل کے پروگراموں کی ریکارڈنگ مکمل

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار سہراب علی خان نے نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو’’خبردار‘‘ کے سات پروگراموں کی ریکارڈنگ مکمل کروادی،تفصیلات کے مطابق اس ٹاک شومیں سہراب علی خان برصغیر پاک و ہند کے معروف گلوکار محمد رفیع کے مشہور زمانہ گانوں کو سنا رہے ہیں جنہیں بیحد پسندکیا جارہاہے۔اس پروگرام میں سہراب علی خان ان گانوں پر پرفارم بھی کرتے ہیں۔ایک ملاقات کے دوران سہراب علی خا ن نے بتایاکہ وہ محمد رفیع کے بہت بڑے فین ہیں اور شوزمیں ہمیشہ انہی کے گائے ہوئے گانے پیش کرتے ہیں اور محمد رفیع کے چاہنے والے ان کے گانوں کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی کافی ٹی وی چینلز پر محمد رفیع کے گانے دوبارہ ریکارڈ کرواکے پیش کرچکے ہیں۔ان گانوں کا نیا میوزک بھی سہراب علی خان خود ہی تیار کررہے ہیں۔

مزید : کلچر