مسائل پیدا کرنے والوں کو بھارت کی عوام بھی پسند نہیں کرتی، غلام علی

مسائل پیدا کرنے والوں کو بھارت کی عوام بھی پسند نہیں کرتی، غلام علی

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار غلام علی کا کہنا ہے کہ کچھ بڑی طاقتیں پاکستان اور بھارت کو ملنے نہیں دیتیں جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس خظے میں ان کا مال بکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جہاں میرے ملک کے نام پر حرف آرہا ہو وہاں خواہ مجھے سونے میں بھی تول دیا جائے تو میں کسی صورت کام کرنا پسند نہیں کروں گا۔ بھارتی میڈیا اب اسے غلط رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ غلام علی کا کہنا تھا کہ شیوسینا کے لوگ بھی کئی بار میرے کنسرٹ میں شرکت کر چکے ہیں لیکن بعض اوقات یہ سیاسی رنگ معلوم ہوتا ہے اور جو لوگ مسائل پیدا کرتے ہیں ان کو بھارت کی عوام بھی پسند نہیں کرتی۔

مزید : کلچر