میرا دل و دماغ مکہ اور مدینہ کی گلیوں میں گم ہے ‘ اداکارہ ماہ نور

میرا دل و دماغ مکہ اور مدینہ کی گلیوں میں گم ہے ‘ اداکارہ ماہ نور
 میرا دل و دماغ مکہ اور مدینہ کی گلیوں میں گم ہے ‘ اداکارہ ماہ نور

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (شوبز رپورٹر) معروف اداکارہ ،ماڈل اور پرفارمرماہ نور نے کہا ہے کہ عمرے کی عظیم سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب ہوتے ہیں ، میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پاکستان واپس آئی ہوں مگر میرا دل و دماغ مکہ اور مدینہ کی گلیوں میں گم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حج اور عمرے کی سعادت حاصل کرنا ہر شخص کے نصیب میں نہیں ہوتا ۔ میری خدا سے دعا ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کو اپنے گھر کی ایک مرتبہ زیارت کی سعادت ضرور عطاء فرمائے ۔ ماہ نور نے کہا کہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد میں خود کو روحانی طور پر بڑی پرسکون محسوس کر تی ہوں ۔ اگر خدا کی ذات نے چاہا تو میں جلد دوبارہ عمرے کے لئے جاؤں گی ۔

مزید : کلچر