ہالی وڈ فلم ’’آؤٹ لاز اینڈ اینجلز‘‘ کا نیا ٹریلر جاری، فلم کل نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

ہالی وڈ فلم ’’آؤٹ لاز اینڈ اینجلز‘‘ کا نیا ٹریلر جاری، فلم کل نمائش کیلئے ...
 ہالی وڈ فلم ’’آؤٹ لاز اینڈ اینجلز‘‘ کا نیا ٹریلر جاری، فلم کل نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

  

لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی وڈ کی سنسنی سے بھرپور فلم ’’آؤٹ لاز اینڈ اینجلز‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ جے ٹی مولنر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جن کے گھر پر کچھ بدمعاش قبضہ کر لیتے ہیں اور اس کے بعد دونو ں گروپوں کے درمیان ایک جنگ شروع ہوجاتی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں مائیکل مرے،ٹیری پولو،لیوک ولسن،فرانسسکا ایسٹ ووڈ اور بین بروڈر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جے ٹی مولنر ہی کی لکھی گئی کہانی پر مبنی یہ فلم 18جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر