سینئر زکا احترام کرنے والے شہرت کی بلندیوں پر پہنچتے ہیں،کرن نور

سینئر زکا احترام کرنے والے شہرت کی بلندیوں پر پہنچتے ہیں،کرن نور
 سینئر زکا احترام کرنے والے شہرت کی بلندیوں پر پہنچتے ہیں،کرن نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و پرفارمر کرن نور نے کہا ہے کہ سینئرزکا احترام کرنے والے ہی بلندیوں پر پہنچتے ہیں۔کرن نور نے کہاکہ میں نے آج جو مقام شوبز میں حاصل کیا ہے وہ صرف اور صرف سینئرزکا احترام کرتے ہوئے حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اب تک وہ بہت سارے اسٹیج ڈراموں،ٹی وی ڈراموں،فلموں اور متعدد ویڈیوزمیں کام کرچکی ہیں جنہیں بیحد پسندکیاگیاہے۔کرن نور نے بتایاکہ وہ بیرون ممالک ہونے والے میوزیکل شوزمیں بھی پرفارم کرچکی ہیں جس سے انہیں کافی مقبولیت ملی اور ان کے پرستاروں میں بھی اضافہ ہواہے انہوں نے بیرون ممالک شوزمیں ہمیشہ اپنے ملک اور اپنی عزت کو ملحوظ خاطررکھا ہے اور ہمیشہ اپنی پرفارمنس کی بناء پر نام کمایاہے کبھی ایسی پرفارمنس نہیں دی جس کی وجہ سے میری اپنی اور میرے ملک کی بدنامی ہو،کرن نور نے مذید کہاکہ اسٹیج پر بھی میں اپنی اداکاری اور پرفارمنس پر توجہ دیتی ہوں کبھی سستی شہرت حاصل کرنے کے لیئے فحاشی کا سہارا نہیں لیا یہی وجہ ہے کہ میرے پروڈیوسرز اور میرے سینئیرز اداکار مجھے کاسٹ کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔

مزید :

کلچر -