کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر ڈیبیو کرتے ہوئے فیس بک اکاؤنٹ کھول لیا

کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر ڈیبیو کرتے ہوئے فیس بک اکاؤنٹ کھول لیا
کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر ڈیبیو کرتے ہوئے فیس بک اکاؤنٹ کھول لیا

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر ڈیبیو کرتے ہوئے فیس بک اکاؤنٹ کھول لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کترینہ کیف نے فیس بک اکاؤنٹ اپنی 33ویں سالگرہ کے موقع پر کھولا اور انہوں نے فیس بک پر مداحوں کیلئے ایک اپنی ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں وہ اپنے گھر کی بالکونی میں رقص کرتے دکھائی دے رہی ہیں جبکہ اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ بھارتی میڈیا نے امید ظاہر کی ہے کہ اداکارہ جلد سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر اور انسٹاگرام پر بھی اکاؤنٹ بنائیں گی۔

مزید : کلچر