اصلاحی ڈرامہ پیش کرنے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،شیبا رانی

اصلاحی ڈرامہ پیش کرنے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،شیبا رانی
 اصلاحی ڈرامہ پیش کرنے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،شیبا رانی

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج اور فلم کی معروف اداکارہ وپرفارمرشیبا رانی نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت رقص جیسے خوبصورت آرٹ کو بدنام کیا جا رہا ہے،سٹیج پر اصلاحی ڈرامہ پیش کرنے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔شیبا رانی نے کہا کہ ہر چیز اپنی حد میں خوبصورت نظر آتی ہے اس لئے ہر اداکارہ کو اپنی صلاحیتوں سے نام و مقام بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابیوں سے اگر کسی کو حسد ہوتا ہے تو مجھے اس کی کوئی فکر نہیں۔ کچھ لوگوں کے پاس دولت تو آگئی ہے مگر شوبز کی دنیا میں ان کو عزت نہیں ملتی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...