گلوکار شہزاد رائے کا فلم بنانے کا فیصلہ
لاہور(اے پی پی )گلوکار شہزاد رائے نے بھی فلم بنانے کی تیاری شروع کردی۔ معلوم ہوا ہے کہ فلم کا سکرپٹ انور مقصود لکھ رہے ہیں،فلم کا موضوع معاشرتی وسیاسی مسائل پر مبنی ہوگا جبکہ فلم میں معروف فنکاروں کے ہمراہ نئے اداکار بھی کام کرینگے۔ شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ وہ جلد فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردینگے، فلم جدید ٹیکنالوجی سے مزین اور عالمی معیار کے مطابق ہوگی۔