’’جھلا یار‘‘ کا کیمرہ کلوز ڈبنگ پر کام شروع
لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر نوید رضا کی نئی فلم’’جھلایار‘‘ کا کیمرہ کلوز،ڈبنگ پر کام شروع کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق ہدائتکار نوید رضا کی نئی فلم’’جھلا یار ‘‘کا کیمرہ عید سے قبل کلوزکردیاگیاان دنوں اس فلم کی ڈبنگ پر کام جاری ہے جسے مقامی سٹوڈیومیں مکمل کیا جارہاہے اس فلم کی کہانی رخسانہ کنول نے لکھی ہے جبکہ فلمساز ایم الیاس ہیں۔ہدائتکار نوید رضا نے بتایاکہ یہ ایک ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم ہے جو انتہائی کم بجٹ اور ریکارڈ ٹائم میں مکمل کی گئی ہے اس فلم میں نئے چہروں کو کاسٹ کیاگیاہے جنہوں نے بہت محنت اور جانفشانی سے کام کیا ہے اس فلم کی کاسٹ میں اداکار سلمان،نور،سعودچیمہ،یونس پرو،صابر،نائلہ خان،ثناء خان،رداخان،مہوش خان،سلطان بلااور عاقل خان شامل ہیں۔نوید رضا نے مذید بتایاکہ وہ ’’جھلا یار‘‘ کو عید الالضحیٰ پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔