اخلاق ایسی چیز ہے جس سے آپ دوسروں کو اپنا گرویدہ کرتے ہیں ، وسیم عباس
لاہور (فلم رپورٹر) سینئر اداکاروسیم عباس نے کہا ہے کہ اخلاق ایک ایسی چیز ہے جس سے آپ دوسروں کو اپنا گرویدہ کرتے ہیں ، دین اسلام میں اخلاق پر بڑا زور دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدا نے انسان کو اشرف مخلوقات بنایا ہے اور اسکو ہر اچھی اور بری چیز کے بارے میں تمیز بھی دے ہے ۔ اب یہ ہم پر ہے کہ ہم کون سی چیز کو اپناتے ہیں ۔ انسان کی تمام تر خوبی اس کی زبان اور دل میں ہوتی ہے۔ اگر ہم سب مسلمان اپنے اخلاق کو اچھا کر لیں تو بہت سے مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے ۔وسیم عباس نے کہا کہ انسان کا ایک اچھا بول دوسرے آدمی کو خرید لیتا ہے ۔
ہمیں اپنی زندگیاں اس انداز سے گزارنی چاہیے کہ ہمارے دنیا سے جانے کے بعد لوگ ہمیں اچھے کردار کے باعث یاد رکھیں ۔