گلوکاروں کی ریلیز فیس بک تک محدود

گلوکاروں کی ریلیز فیس بک تک محدود

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکاروں کی ریلیز فیس بک تک محدود ہوکر رہ گئی ملک بھرمیں ریلیز کے دعوے بھی بوگس نکلے۔تفصیلات کے مطابق ریلیز نگ کمپنیاں نہ ہونے کی وجہ سے معروف گلوکار اپنے البمز کی ریلیز سے پریشان ہیں بہت سارے گلوکاروں نے اپنے نئے البمز کی ویڈیوز بنا لی ہیں مگر انہیں ریلیز کرنے والی کمپنیاں بندہوچکی ہیں اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے گلوکاروں نے اپنی ویڈیوز کو فیس بک پر اپ لوڈ کرکے ریلیز کی خبریں لگوانی شروع کردیں ۔گلوکاروں کا کہنا ہے کہ اتنا بجٹ لگانے کے بعدبھی ہمارے البم ریلیز نہیں ہورہے کیونکہ پاکستان میں ریلیزنگ کمپنیاں ہی نہیں ہیں ہن نے اپنے ویڈیوز کہیں نہ کہیں تو ریلیز کرنے ہیں اس لیئے ہم نے اپنے ویڈیوز فیس بک اور دوسری سوشل سائٹس پر ریلیز کرنے شروع کردئیے ہیں اس سے کوئی انکم تو نہیں ہوتی مگر ویڈیو کی پسندیدگی اور ناپسندیدگی کا پتہ چل جاتا ہے۔

یاد رہے کہ یہی گلوکار اپنا البم ریلیزنگ کمپنیوں کومن مانگے داموں بیچتے تھے مگر اب وہ اپنی ایک ویڈیو کی ریلیز کو ترس رہے ہیں اور خود ہی پیسے لگاکر فیس بک پر ریلیز کرکے دل کو تسلی دے رہے ہیں۔

مزید : کلچر