سلطان راہی جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، اداکار عارف گجر

سلطان راہی جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، اداکار عارف گجر
 سلطان راہی جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، اداکار عارف گجر

لاہور(فلم رپورٹر) اداکار عارف گجر نے کہا ہے کہ سلطان راہی جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں،ان کا زبردست فین ہوں۔انہوں نے کہا کہ لالہ سدھیر اور اکمل کے بعد سلطان راہی نے پنجاب کے گھبرو جوان کو اس خوبی سے نبھایا کہ ان کے بعد کوئی دوسرا فنکار کامیاب ہی نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فلمیں شوق سے دیکھتا اور انہی سے متاثر ہوکر اداکاری کی طرف آیا ہوں۔ان کی کوئی ایسی فلم نہیں ہوگی کہ جو میں نے دیکھی نہ ہو یا میری لائبریری میں محفوظ نہ ہو۔ ان کا کہنا تھاکہ میری بڑی خواہش تھی کہ ان کے ساتھ کسی فلم میں کام کرسکوں ،مگر شاید قسمت کو یہ منظور نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کمرے میں انہی کی بڑی تصویر آویزاں کی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجابی فلم ’’پتر راجپوتاں دے‘‘ اور ’’ چھبا گجر ‘‘ میں اہم کردار کر رہا ہوں ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...