شوبز نے جو عزت دی اس کا تصور بھی نہیں تھا ،رز کمالی

شوبز نے جو عزت دی اس کا تصور بھی نہیں تھا ،رز کمالی
شوبز نے جو عزت دی اس کا تصور بھی نہیں تھا ،رز کمالی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ وماڈل رزکمالی نے کہا ہے کہ خلوص کے بغیر کامیاب زندگی گذارنا ممکن نہیں میں نے کبھی کسی کام میں جلد بازی کی اور نہ ہی دوستوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ کرتی ہوں فلموں میں کام کی پیشکش ہو رہی ہے مگر حالات کو دیکھنے کے بعد ہی کام کرنے کی حامی بھروں گی۔ شاہد عزیز کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل ’’دکھ کم نہ ہوں گے ‘‘میں یادگار کردار میں نظر آؤں گی ۔اس ڈرامہ کو آصف حنیف مہر نے تحریر کیا ہے ۔مجھے شوبز نے جو عزت دی اس کا تصور بھی نہیں تھا لیکن اصل وجہ یہ ہے کہ میں نے کبھی بھی کسی کے خلاف کوئی سازش کی اور نہ ہی لڑائی جھگڑنے والی ہوں۔رزکمالی نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اگر انسان میں خلوص ہو تو کامیاب زندگی گزارنا مشکل نہیں خلوص سے انسان کو ہر چیز مل جاتی ہے۔نجی ایف ایم ریڈیو پر آر جے بننے کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔

مزید : کلچر