مضبوط سکرپٹ ملے تو فلموں میں کام کرنے کے بارے میں سوچوں گی ،مسکراہٹ خان

مضبوط سکرپٹ ملے تو فلموں میں کام کرنے کے بارے میں سوچوں گی ،مسکراہٹ خان
مضبوط سکرپٹ ملے تو فلموں میں کام کرنے کے بارے میں سوچوں گی ،مسکراہٹ خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمرمسکراہٹ خان نے کہا ہے کہ میں بے مقصد پراجیکٹس میں توانائیاں صرف کرکے اپنا کیرئیر خراب نہیں کرنا چاہتی ، جب مجھے اچھا ڈائریکٹر اور مضبوط سکرپٹ ملے گا تو میں فلموں میں کام کرنے کے بارے میں ضرور سوچوں گی۔مسکراہٹ خان نے کہا کہ ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے کہ وہ بڑی سکرین کی طرف جائے مگر میری سوچ ذرا ان سے مختلف ہے ، میرے خیال سے آپ کو فلموں کی تعداد کی بجائے اس کے معیار پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بیشک آپ تھوڑا کام کرلیں لیکن آپ کا کام ایسا ہونا چاہیے کہ لوگ اسے مدتوں فراموش نہ کر سکیں۔ان دنوں گجرات میں جاری ڈرامہ میں میرا ڈانس آئٹم سُپر ہٹ جا رہا ہے ۔

مزید : کلچر