مادھوری ڈکشٹ کا ورون دھون کی نئی فلم ’’ڈیشوم‘‘ کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

مادھوری ڈکشٹ کا ورون دھون کی نئی فلم ’’ڈیشوم‘‘ کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں ...
مادھوری ڈکشٹ کا ورون دھون کی نئی فلم ’’ڈیشوم‘‘ کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

ممبئی (اے پی پی) معروف بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ورون دھون کی نئی فلم ’’ڈیشوم‘‘ کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشٹ نے ڈیشوم کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ ورون دھون کی نئی فلم ’’ڈیشوم‘‘ 29 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم میں ورون دھون، جیکولین فرنینڈس اور جان ابراہیم پہلی مرتبہ ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ساجد نادیہ والا کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کے ٹریلر کو فلمی شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔

فلم کی ہدایات روہیت دھون نے دی ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...