بے گناہ کشمیریوں کی شہادتیں‘ اقوام متحدہ کی خاموشی مسلم دشمنی کا کھلا ثبوت ہے: یاسین گھمن

بے گناہ کشمیریوں کی شہادتیں‘ اقوام متحدہ کی خاموشی مسلم دشمنی کا کھلا ثبوت ...

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ ) تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ظالم فوج مظلوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنے میں مصروف ہے جبکہ عالمی امن کے ٹھیکے داراقوام متحدہ کی خاموشی مسلم دشمنی کا کھلا ثبوت ہے ، کشمیرمیں بھارتی قابض فوج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے اورہمارے حکمران بھارت سے محبت اوردوستی کی پینگیں بڑھارہے ہیں۔روز نامہ پاکستان کے بیوروچیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین گھمن نے کہا کہ بھارتی فوج کے پاس گولیاں ختم ہوجائیں گی لیکن کشمیرکے ہرگھرسے برہان وانی جیسے آزادی کے سپاہی ختم نہیں ہوں گے، کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اس اہم ترین مسئلے پر کشمیرکمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے پوری قوم کوسخت مایوس کیا ہے لہذا قوم کا مطالبہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو فوری طورپرکشمیرکمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

 

مزید : عالمی منظر