اسرائیلی فوج کی جانب سے الخلیل شہر کی ناکہ بندی دوسرے ہفتے بھی جاری

اسرائیلی فوج کی جانب سے الخلیل شہر کی ناکہ بندی دوسرے ہفتے بھی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الخلیل (اے این این)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کی اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ناکہ بندی دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔ کئی روز سے جاری محاصرے کے نتیجے میں مقامی شہریوں کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور شہریوں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔فلسطین میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر جگہ ناکے اور رکاوٹیں کھڑی کر کے شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائدکی ہے۔مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی ناکہ بندی کے نتیجے میں وہ گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
کیونکہ اسرائیلی فوج نے کنکریٹ کے بلاک کھڑے کر کے شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی کر دی ہے۔ الظاھریہ، السموع، الخلیل شہر، الفوار اور دیگر قصبوں کی ناکہ بندی کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے دو ہفتے قبل الخلیل شہر کی ناکہ بندی اس وقت شروع کی تھی جب ایک مزاحمتی کارروائی میں دو یہودی آباد کار ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -