اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے غزہ میں تین فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے غزہ میں تین فلسطینی زخمی

غزہ (اے این این)اسرائیلی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع البریج پناہ گزین کیمپ میں تین فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے البریج پناہ گزین کیمپ میں سرحد کے قریب احتجاجی مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں کم سے کم تین نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تینوں نوجوانوں کو غزہ کے مختلف اسپتالوں میں داخل کر دیا گیا ہے۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں نوجوانوں کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں، تاہم ان کا علاج جاری ہے۔قبل ازیں مقامی ذرائع کے اسرائیلی فوج نے مشرقی البریج میں ایک اسکول کے داخلی دروازے کے قریب احتجاج کرنے والے ایک فلسطینی گروپ پر فائرنگ کی۔

جس ک نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو غزہ کی پٹی میں شہدا الاقصی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...