عبدالستارایدھی نے بامقصداورقابل رشک زندگی گزاری: ذیشان حیدر شیرازی

عبدالستارایدھی نے بامقصداورقابل رشک زندگی گزاری: ذیشان حیدر شیرازی

جوہانسبرگ (بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی نل سپرٹ کے رہنما ذیشان حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ عبدالستارایدھی نے بامقصداورقابل رشک زندگی گزاری۔ایدھی نے انسانیت کی خدمت کواپنا مشن بنایا اورزندگی بھراس پر کاربندرہے جوانسان دوسرے انسانوں کیلئے آسانیاں پیداکرتا ہے قدرت کی غیبی مدد سے اس کیلئے بھی ڈھیروں آسانیاں پیداہوجاتی ہیں۔عبدالستارایدھی نے اپنا سب کچھ انسانیت کی خدمت کیلئے نچھاورکردیا اوردنیا بھر کے انسانوں نے اس مسیحا کی موت کاسوگ مناکراپناحق اداکردیا۔موت ایک حقیقت ہے مگر باضمیر لوگ عبدالستارایدھی جیسی موت کی آرزو اوراس پررشک کرتے ہیں،روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ذیشان حیدر شیرازی نے کہاکہ ایدھی فاؤنڈیشن محض ایک فلاحی ادارہ نہیں بلکہ ایک تحریک اورایک مقدس مشن ہے اورعبدالستارایدھی مرحوم اس کے روح رواں تھے۔ایدھی فاؤنڈیشن ہمارے پاس عبدالستارایدھی کی ایک امانت ہے اورہم سب اس کی بھرپورحفاظت کریں گے۔عبدالستارایدھی کی وفات کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کومزید موثراورمنظم ادارہ بنانے کیلئے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...