طالبان نے افغان ہلالِ احمر کے تین مغوی ڈاکٹروں کو رہا کردیا

طالبان نے افغان ہلالِ احمر کے تین مغوی ڈاکٹروں کو رہا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(این این آئی)افغانستان کی ہلال احمر (ریڈ کریسنٹ) سوسائٹی کے تین مغوی ڈاکٹروں کو اغوا کاروں نے رہا کر دیا۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں نے انہیں شمالی افغانستان میں تین روز قبل اغوا کیا تھا۔ ڈاکٹروں کی رہائی کی تصدیق صوبے سرائے پْل کے گورنر کے ترجمان نے بھی کی ہے۔ ان ڈاکٹروں کو سید ضلع کے ایک گاؤں آہو سے اْس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کر رہے تھے

مزید :

عالمی منظر -