نِیس شہر میں ہونے والی ہلاکتوں پر فرانس میں قومی سوگ کا آغاز

نِیس شہر میں ہونے والی ہلاکتوں پر فرانس میں قومی سوگ کا آغاز

پیرس (این این آئی)فرانسیسی شہر نِیس میں دہشت گردانہ حملے میں ہونے والی چوراسی ہلاکتوں پر تین روزہ قومی سوگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس قومی سوگ کا اعلان صدر فرانسوا اولانڈ نے کیا تھا۔ فرانسیسی وزیر اعظم مانوئل والس کے مطابق حملہ کرنے والا محمد لہوائج بوالہلال بنیاد پرست مسلمان حلقوں کے ساتھ رابطے میں تھا۔ دوسری جانب فرانسیسی حکومت کے مخالف سیاسی حلقے اس حملے کو ناقص سکیورٹی انتظامات کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ اگلے برس ہونے والے فرانسیسی صدارتی الیکشن کے لیے ایک ممکنہ مضبوط امیدوار ایلاں ڑوپے نے کہا ہے کہ اولانڈ حکومت مناسب سکیورٹی حکمت عملی سے اس حملے کو قبل از وقت ہی ناکام بنا سکتی تھی۔

مزید : عالمی منظر