اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں نہتے فلسطینی پر وحشیانہ تشدد،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں نہتے فلسطینی پر وحشیانہ تشدد،زخمی حالت میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جنین (اے این این)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں شہری شدید زخمی ہو گیا ہے اور اسے علاج کے لیے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں الزعترہ چیک پوسٹ پر ایک فلسطینی شہری 40 سالہ غسان فتحی سلیم ابو الوفا کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے ابو الوفا کو زعترہ چیک پوسٹ پر روکا اور اس کی تلاشی لی، جس کے بعد بغیر کسی وجہ کے اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
زخمی فلسطینی شہری کو علاج کے لیے جنین کے ایک اسپتال میں لے جانا پڑا ہے۔فلسطینی شہری کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے دوران چیک پوسٹ پر ٹریفک جام ہو گئی اور شہریوں کو آمد ورفت سے بھی روک دیا۔

مزید :

عالمی منظر -