کروشیا میں عام انتخابات گیارہ ستمبر کو ہوں گے

کروشیا میں عام انتخابات گیارہ ستمبر کو ہوں گے

زیگرب(این این آئی)کروشیا کی خاتون صدر کولِنڈا گرابار کتارووچ نے سیاسی حکومت کے عدم استحکام کے نتیجے میں گیارہ ستمبر کو قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کروشیائی وزیراعظم تیہومیر اوریسکووچ کی پانچ ماہ چلنے والی حکومت پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کا شکار ہو گئی تھی۔ اوریسکووچ کا حکومتی اتحاد بھی انتشار کا شکار ہو چکا ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق سمتبر کے الیکشن میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی جیت واضح دکھائی دیتی ہے۔ اوریسکووچ اپنی قدامت پسند سیاسی جماعت کروشین ڈیموکریٹک یونین (HDZ) کی قیادت سے بھی دستبردار ہو چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر