چین میانمر کی اقتصادی ترقی کی حمائت کرتا ہے ،لی کی چیانگ

چین میانمر کی اقتصادی ترقی کی حمائت کرتا ہے ،لی کی چیانگ

اولن بتور (این این آئی)چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ چین جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی اقتصادی ترقی کی حمایت اور اس کے عوام کے ذریعہ معاش میں بہتری کیلئے میانمر کے ساتھ تعاون کو مستحکم بنانے پر آمادہ ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق منگولیا کے دارالحکومت میں گیارہویں ایشیا ۔ یورپ اجلاس ( اے ایس ای ایم ) کی سربراہی کانفرنس کے موقع پر میانمر کے صدر ہٹن کیاؤ کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چین اور میانمر جنہوں نے مشترکہ طورپر پر امن بقائے باہمی پر کے پانچ اصول پیش کئے ہیں ،36سال قبل اپنے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد سے اصولوں کی بنیاد پر اچھی ہمسائیگی کے تعلقات کو مستحکم کیا ہے ۔لی نے کہا کہ چین میانمر کی خود مختاری اور علاقائی یکجہتی اور ترقی کے اس راستے کا احترام کرتا ہے جس کا انتخاب میانمر کی عوام نے اپنے قومی حالات کے مطابق آزادانہ طورپر کیا ہے ۔میانمبر صدر ہٹن کیا ؤ نے کہا کہ چین اور میانمر نے کافی عرصے سے پر امن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کو سربلند رکھا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مسلسل فروغ پذیر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میانمر کی نئی حکومت چین کے ساتھ تعلقات انتہائی اہمیت دیتی ہے اور اعلیٰ سطح پر تبادلے برقرار رکھنے پر آمادہ ہے ۔دوسری طرف چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے جرمن خاتون چانسلر اینجیلا مرکل کے ساتھ گیارہویں ایشیا یورپ اجلاس ( اے ایس ای ایم ) کی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کرتے ہوئے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ چینی برآمدات کے خلاف اپنے اینٹی ڈمپنگ اقدامات میں مستعار ملک کے مطمع نظر کو استعمال کو ختم کرنے کے لئے اپنی ذمہ داری نبھائے ۔انہوں نے کہا کہ چین اور یورپی یونین ایک دوسرے کے اہم تجارتی ساتھی ہیں ، دفعہ 15قانون بین الاقوامی قواعد کی حکمرانی ، چین اور یورپی یونین تجارتی تعلقا ت میں مارکیٹ اورفرموں کیلئے اعتماد کا معاملہ ہے ،امید کی جاتی ہے کہ جرمنی عملی طریقے سے اس مسئلے کو حل کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوسکتا ہے ۔مرکل نے کہا کہ چین قابل اعتماد اور قابل عمل ساتھی ہے اور جرمنی کو زیادہ دانشمندانہ اور عملی طریقے سے یورپی یونین کے چین کے ساتھ تعاون کو دیکھ کر خوشی محسوس کرتا ہے ۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...