کابل، افغان فورسز اور نیٹو کی فضائی بمباری، 83 طالبان اور داعشی جنگجو ہلاک

کابل، افغان فورسز اور نیٹو کی فضائی بمباری، 83 طالبان اور داعشی جنگجو ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(این این آئی)افغان فورسزاورنیٹو کی فضائی بمباری ،جھڑپوں اورزیر زمین بارودی مود پھٹنے کے نتیجے میں 83طالبان اورداعشی جنگجوہلاک جبکہ 25زخمی ہوگئے، طالبان کے قبضہ سے بھاری تعدادمیں اسلحہ وگولہ بارودبھی برآمد کرلیاگیا،جبکہ طالبان کے متعددمحفوظ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے،ادھرنامعلوم افرادنے صوبہ زابل میں دواساتذہ کو اغواء کے بعد قتل کردیاتاحال کسی گروپ نے اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ، صوبہ فرح میں بارودی سرنگوں کے ماہر دوطالبان رہنماء اپنا ہی نصب کیاگیا بارودی مود پھٹنے سے ہلاک جبکہ دیگر پانچ زخمی ہوگئے۔صوبہ بغلان کے شہر نموز میں کھلونا بم پھٹنے سے تین بچے مارے گئے،غیرملکی خبررساں کے مطابق افغان وزارت دفاع نے اتوار کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ افغان صوبہ بدخشاں میں سیکورٹی فورسز اورجنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں 46طالبان ہلاک جبکہ 16زخمی ہوگئے، طالبان کے قبضہ سے بھاری تعدادمیں اسلحہ وگولہ بارودبھی برآمد کرلیاگیا،جبکہ طالبان کے متعددمحفوظ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے،بیان کے مطابق افغان سیکورٹی فورسزنے صوبہ بدخشاں کے جوم اوریرمگان کے مختلف علاقو ں میں سرچ آپریشن کے دوارن 46طالبان کو ہلاک جبکہ سولہ کو زخمی کردیا،بیان کے مطابق طالبان کے قبضہ سے بھاری تعدادمیں اسلحہ وگولہ بارودبھی برآمد کرلیاگیا،جبکہ طالبان کے متعددمحفوظ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے،ادھرنامعلوم افرادنے صوبہ زابل میں دواساتذہ کو اغواء کے بعد قتل کردیاتاحال کسی گروپ نے اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ،دریں اثناء ننگر ھار حکومت کے ترجمان عطاء اللہ نے ایک بیان میں کہاکہ صوبہ کے مختلف علاقوں میں افغان اورنیٹو فورسزکے فضائی حملوں میں 19داعشی اورطالبان جنگجوہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے،انہوں نے کہاکہ حملوں میں داعش اورطالبان کے متعددمحفوظ ٹھکانوں کو بھی فضائی بمباری سے نشانہ بناکر تباہ کردیاگیا،بعدازاں افغان آرمی کی کور209نے بتایاکہ کابل کے ضلع قیصر میں فورسزسے جھڑپوں کے دوران چارطالبان کو ہلاک کردیاگیا۔
ایک اورواقعہ میں حکومتی رہنماء عبدالرؤف رحما نی نے بتایاکہ صوبہ فرح میں بارودی سرنگوں کے ماہر دوطالبان رہنماء اپنا ہی نصب کیاگیا بارودی مود پھٹنے سے ہلاک جبکہ دیگر پانچ زخمی ہوگئے،انہوں نے بتایا کہ واقعہ ضلع بالابلاک میں پیش آیا،ایک اورواقعہ میں صوبہ ہلمند کے شہر لشکر گڑھ میں نیٹو اورافغان فورسزکے فضائی حملوں میں 12طالبان مارے گئے۔یہ آپریشن صوبہ کے مختلف شہروں میں کیاگیاجبکہ صوبہ بغلان کے شہر نموز میں کھلونا بم پھٹنے سے تین بچے مارے گئے۔

مزید :

عالمی منظر -